LIVE

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس کے قافلے پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، 5 زخمی

ویب ڈیسک
May 05, 2024
 

فوٹو: انڈین میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس کے قافلے  پر حملے میں  ایک بھارتی فوجی ہلاک اور  5  زخمی  ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی ائیرفورس کے قافلے  پرگزشتہ رات حملہ ہوا۔ 

حملے کے بعد ضلع پونچھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور  علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

قابض بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر کے آنے جانے والوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔