LIVE

زرداری کا ن لیگ اور پی ٹی آئی سے دو دو ہاتھ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نون لیگ اور تحریک انصاف سے دو دو ہاتھ کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، جو بھی پارٹی پر حملہ کرے گا اس کا مقابلہ کیا جائے گا، کارکن اور لیڈر جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔

آصف علی زرداری نے کارکنوں کو چکری میں جلسے کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلاول با اختیار ہیں ان کا جوش اور میرا تجربہ پارٹی کی طاقت بنے گا،پی ٹی آئی اور ن لیگ کا جارحانہ مقابلہ کیا جائے گا ۔