LIVE

ای سی سی کا اسٹیل مل ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل ملازمین کو دسمبر کے مہینے کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں 70لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم اور2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں اسٹیل ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ دینے کی منظوری کا امکان تھا ،تاہم دسمبر کی تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ۔