LIVE

خیبر پختونخوا میں اساتذہ سے 19 کروڑ کے جرمانے وصول

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

خیبر پختون خوا حکومت نے اپنے 3سالہ دور میں فرائض سے غفلت برتنے والے اساتذہ سے 19کروڑ روپے جرمانے کے طور پر وصول کئے، اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو 15 کروڑ روپے کے انعامات بھی دیے گئے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تین برسوں کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضری، کام چوری اور غفلت برتنے پر اساتذہ پر جرمانے عائد کیے،جرمانے کی رقم اساتذہ کی تنخواہوں سے کاٹی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مرد اساتذہ کو 8کروڑجبکہ خواتین اساتذہ کو11کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ۔