LIVE

صومالیہ: الشباب کے 30 جنگجو ہلاک ، اسلحے کے ذخائر تباہ

ویب ڈیسک
March 29, 2017
 

صومالیہ میں فورسز نے الشباب کے 30شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صومالی فورسز کی طرف سے الشباب کے اڈے پر اچانک حملے میں شدت پسند تنظیم کے اسلحے کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

افریقن یونین اور صومالی فورسز کی کارروائی میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 30 سے زائد جنگجو مارے گئے ہیں۔ صومالیہ اور کینیا کے عہدیداروں کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے جوبالینڈ میں الشباب کے دو اڈوں کے خلاف ہفتہ کو شروع کی گئی کارروائی میں یہ جنگجو مارے گئے تھے۔

ڈپٹی کمانڈر محمد احمد ہیرسی نے کہا ہے کہ فورسز کی طرف سے الشباب کے اڈے پر اچانک حملے میں شدت پسند تنظیم کے اسلحے کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔محمد احمد ہیرسی نے وائس آف امریکا کی صومالی سروس کو بتایا کہ الشباب کی ایسی گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا جن پر طیارہ شکن گنز نصب تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے 33 جنگجوں کی لاشیں دیکھیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2011 میں صومالیہ سرحد کے قریب سے کئی سیاحوں کے اغواء کے بعد کینیا نے اپنی فوجیں صومالیہ میں بھیجیں جو 2012 میں باقاعدہ طور پر افریقن یونین فورس میں شامل ہو گئیں تھیں۔