LIVE

لاہور: ڈیڑھ ماہ قبل دولہا کی گاڑی پر فائرنگ کا معمہ حل

احمد فراز
April 01, 2017
 

لاہور میں ڈیڑھ ماہ پہلے دولہا کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا معمہ پولیس نے حل کر لیا، 12فروری کو بارات کی رخصتی کے ساتھ ہی گاڑی پر فائرنگ سے دولہا شدید زخمی ہوگيا تھا جبکہ دلہن بال بال بچ گئی تھی۔

دولہا کے رشتے داروں نے شک کی بنیاد پر دلہن اوراس کے گھر والوں پر مقدمہ کیا جس میں دلہن کچھ دن حراست میں بھی رہی، لیکن اب اس کہانی کا ڈراپ سین ہوگيا ہے۔

پولیس کے مطابق دولہا کی گاڑی پر فائرنگ دلہن کے چچازاد بھائی اقبال نے کی، اقبال کا کہنا ہےکہ دلہن کی پہلے اس کے چھوٹے بھائی سے منگنی ہوئی تھی، وہ فائرنگ کرکے دلہن زارا کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن گولیاں دولہا کو جالگیں۔