LIVE

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ویب ڈیسک
April 07, 2017
 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےپہلے ون ڈے میچ کے لیے ہونے والا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی ہے۔

ادھر پاکستان کی جانب سے شاداب خان ون ڈے ڈیبو کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔جبکہ سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ یہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہے۔

اس سے قبل پاکستان چار ٹوئنٹی میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت چکا ہے۔