LIVE

کلبھوشن جادیو کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دیاجائے، بھارت

ویب ڈیسک
April 19, 2017
 

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر حیدر شاہ سے درخواست کی ہے کہ کلبھوشن جادیو کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دیاجائے اوراس کی فیملی کو پاکستان جانے میں مدد کی جائے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی درخواست کے مطابق کلبھوشن جادیو کےپاس کیا قانونی آپشنز ہیں تفصیلات دی جائیں، کلبھوشن جادیو کو غیر جانبدار وکیل فراہم کیا جائے اور کیس سے متعلق مکمل ڈیٹا ریکارڈ کےساتھ دیا جائے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے درخواست نئی دلی میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کی۔