LIVE

کراچی:ڈاکوؤں کولوٹ مارکی کوشش مہنگی پڑگئی

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کی کوشش مہنگی پڑگئی۔ شہری نےکار روکنے کی بجائے موٹر سائیکل سوار ملزمان پر چڑھا دی ۔ڈاکوزخمی حالت میں پکڑا گیا ۔

16اپریل کی دوپہرپی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں ناکام ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں2 مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار کو لوٹنے کے لیےگاڑی روکنے کی کوشش کی جو ڈاکوؤں کو مہنگی پڑ گئی۔

شہری گاڑی روکنے کے بجائے سامنے آنے والی موٹرسائیکل کوگھسیٹتا ہوا آگے لے گیا ۔ اس دوران ڈاکو بونٹ پرہاتھ مارمارکراپنے بچاؤ کی تدبیرکرتا رہا جو ناکام ہوئی۔

ہیلمٹ پہنے اس ڈاکو کو فیروزآباد پولیس نے گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔