LIVE

آج کے فیصلےنے وزیراعظم کے خط کی تائید کی،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

پاناما کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلےنے وزیراعظم کے اپریل 2016 کے خط کی تائید کی ہے جس میں انہوں نے تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا کہا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک بار پھر سرخرو ہوئی، جھوٹے الزامات لگانے والی پارٹی عدالت سے شرمندہ ہوکر نکلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جھوٹے الزامات کا سامنا تحمل،صبر اور بردباری سے کیا، وزیراعظم نے ان کی منفی سیاست کا جواب پاکستان کیلئے دن رات کام کرکے دیا۔