LIVE

پی ایس 81 ضمنی انتخاب،ووٹوں کی گنتی جاری

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

پی ایس 81 سانگھڑ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اورووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81 پرپولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی،جوشام 5بجے تک جاری رہی،پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا اورلوگوں نے آرام سےاپنا حق راہے دہی استعمال کیا۔

پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے لیے 18سو پولیس اہلکار اور رینجرز کے 7سو جوان تعینات کئے گئے تھے۔

پیپلزپارٹی نے جام مدد علی کو ،مسلم لیگ فنکشنل نے جام نفیس علی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام سمیت ضمنی انتخابات میں کل 16امیدواروں نے حصہ لیا۔

یہ نشست رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کی مسلم لیگ فنکشنل کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔