LIVE

پاناما کیس کا فیصلہ تین دو کے تناسب سے ہوا

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا 549صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، یہ فیصلہ تین دو کے تناسب سے ہوا۔

جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالاحسن نے فیصلہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں،5رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار نے اختلافی نوٹ لکھا کہ وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔