LIVE

لیبرپارٹی کی انتخابی مہم ،امرا کے محافظوں کو ہرائیں گے،جیرمی کوربن

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

برطانیہ میں 8جون کو ہونےوالے عام انتخابات کےلئے لیبرپارٹی نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

برطانوی اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن کا کہنا ہے کہ وہ امیروں کےمفادات کا دفاع کرنے والی جماعت کوہرائیں گے۔انہوں نےیہ بات لندن میں انتخابی مہم کے آغاز کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جیرمی کوربن کا کہنا تھاکہ وہ برطانوی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کےکھیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے نے گزشتہ روز عام انتخابات آٹھ جون کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔