LIVE

شیخوپورہ: اسپتال کے میڈیسن اسٹور میں آتشزدگی

ویب ڈیسک
April 21, 2017
 

شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ادویات کے اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل گئیں۔

اطلا ع ملنے پر ریسکیو اور فائربریگیڈ کے ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات تباہ ہو گئیں۔