LIVE

ریلی کی تائید پر مصطفیٰ کمال کے شکر گزار ہیں، فاروق ستار

ویب ڈیسک
April 21, 2017
 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل پر 23اپریل کو ریلی نکال رہے ہیں،مصطفیٰ کمال کی جانب سے ریلی کی تائید پر شکر گزار ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو استعفے پر غور کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فاروق ستار کہتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلے دے کر عدلیہ نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے ۔

فاروق ستارکا کہنا تھا کہ سندھ میں ناکام طرز حکومت پر پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفیٰ لینے کی بات کرے تو ہم وزیراعظم کے استعفے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔