LIVE

قانونی طور پر جیتنے والا ہی اخلاقی جواز رکھتا ہے،طلال چوہدری

ویب ڈیسک
April 23, 2017
 

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی و قانونی طور پر جو جیتا وہی اخلاقی جواز رکھتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کو جواب دیتےہوئے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پاناما کیس میں آئینی اور قانونی لحاظ سے جو جیتا ہے وہی اخلاقی جواز رکھتا ہے ،اس حوالے سے پی پی کی بات درست نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہناتھاکہ جب بھی کرپشن پر سوال ہوتا ہے تو پی پی کو سندھ اورمظلومیت کارڈ استعمال کرتی ہے۔