LIVE

اے این پی کا ’’گونوازگو‘‘ تحریک کا حصہ بننے سے انکار

ویب ڈیسک
April 25, 2017
 

عوامی نیشنل پارٹی نے ’’گونوازگو‘‘ تحریک کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور یہ بھی کہا ہے اے این پی وزیراعظم سےاستعفے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو بتا دیا ہے کہ دیگر ایشوز پر ساتھ ہیں ،لیکن وزیراعظم کااستعفیٰ نہیں مانگیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ پاناما پر فیصلہ تسلیم کریں گے اب کیوں شرارت ہورہی ہے۔