LIVE

وزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دیں: افتخار چوہدری

ویب ڈیسک
April 25, 2017
 

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، وزیراعظم نوازشریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

اسلام آباد میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جو شخص صادق و امین کی تعریف پر پورا نہیں اترتا وہ آزادانہ تحقیقات کیسے کرنے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جے آئی ٹی وزیراعظم کے پاس جائے، سپریم کورٹ کے کسی جج نے بھی نوازشریف کے حق میں فیصلہ نہیں دیا۔