LIVE

برٹش وار ڈرامہ فلم ’دی ایکسیپشن‘ کا پہلا ٹریلر

ویب ڈیسک
April 25, 2017
 

رومانس سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیا ر کیونکہ برٹش وار ڈرامہ فلم ’دی ایکسیپشن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ لیویاکس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرمن سپاہی کے گرد گھوم رہی ہے، جو کیسر ولہیم کی ہالینڈ کی رہائشگاہ پر نظر رکھنے والے ایک جاسوس کی کھوج لگاتا ہے، لیکن اسی دوران وہ ایک ڈچ خاتون کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

فلم ’دی ایکسیپشن‘ کی کاسٹ میں جے کورٹنی، للی جیمز، ایڈی مارسن، کرسٹوفر پلمر، جینٹ میکتیر، بین ڈینیلز اور مارک ڈیکسٹر شامل ہیں۔

لو پٹ اور جوڈی ٹوسل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 2جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔