LIVE

گھوٹکی:انتظامیہ کے رویہ کے خلاف اساتذہ کابائیکاٹ

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

گھوٹکی میں اساتذہ نے ضلعی انتظامیہ کے نا مناسب رویے کے خلاف بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پیپر کا بائیکاٹ کردیا،سیکڑوں طلباء آج کا پیپر نہیں دے سکے اور امتحانی مراکز پر رش ہے۔

گزشتہ روز عمر ڈرہو گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں گیارہویں کے پیپر کے دوران انڈر ٹریننگ اے ایس پی نے دو طالبات کو نقل کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا، دونوں طالبات کو موبائل میں بٹھاکر شہر میںگھمایا گیا اور پھر ڈی سی آفس کے روم میں بند کردیا گیا تھا۔

اساتذہ نے اس نارواسلوک پر آج بارہویں کے پیپر کا بائیکاٹ کردیا ہے جس سے چار ہزار سے زائد طلباء آج بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ نہیں دے سکے اور ضلع بھر کے سولہ امتحانی مراکز پر امیدواروں کا رش رہا جبکہ چیئرمین سکھر بورڈ اور ڈپٹی کمشنر نے معاملے کے حل کیلئے مذاکرات شروع کردیئے۔