LIVE

پاناما جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کیلئے 3 نام سپریم کورٹ کو ارسال

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

پاناما کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے معاملے پر ایف آئی اے نے 3 نام سپریم کورٹ کو ارسال کردیے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی نے جو نام سپریم کورٹ کو بھیجے ہیں ان میں ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیاء، کیپٹن(ر) احمدلطیف اور ڈاکٹرشفیق کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ تینوں افسران میں سے کسی ایک کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کرے گی، جبکہ سربراہ مقرر ہونے والا شخص جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 3 میں سے2 افسران کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق پہلےہی طبی وجوہات کے باعث چھٹیوں پر ہیں۔