LIVE

امجد صابری قتل ،ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

محکمہ داخلہ سندھ نے امجد صابری اور فوجی جوانوں کےقتل سمیت ہائی پروفائل مقدمات کو ملٹری کورٹس بھیجنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

ہائی پروفائل مقدمات نمٹانے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ پولیس حکام شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں امجد صابری اور فوجی جوانوں کےقتل سمیت دیگر ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کے خلاف شواہد سمیت ان کےاعترافی بیانات کاجائزہ بھی لیا گیا،
جبکہ ان کے مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنےکی منظوری دی گئی،جس کے بعد اب دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹس میں چلائے جائیں گے۔