LIVE

میانوالی: جناح بیراج کےمقام سے 4لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

میانوالی میں دریائےسندھ پر جناح بیراج کے مقام سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک لاش کی شناخت آزاد کشمیر کے رہائشی امجد رشید کے نام سے ہوئی ہے جو 7 روز قبل ضلع اٹک میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باقی تینوں لاشیں شناخت کے قابل نہیں،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال کالاباغ منتقل، کردیا گیا ہے۔