LIVE

عمران کا شہبازشریف پر الزام من گھڑت ہے، حکومت پنجاب

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان نے شہباز شریف کے حوالے سے جو الزام لگایا ہے وہ من گھڑت ہے، عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے کی تردید کرتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف الزام لگانے پر قانونی چارہ جوئی کا مشورہ کررہے ہیں، عمران خان مایوسی کے عالم میں الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔