LIVE

مقبوضہ کشمیر: دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی گرفتار

ویب ڈیسک
April 27, 2017
 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکورٹی فورسزنے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا۔

دختران ملت کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ آسیہ اندرابی کو گزشتہ شب سرینگر کے علاقے سورا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سورا نے پولیس کی نفری کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔