LIVE

کراچی میں گندگی ،چکن گونیا سنگین صورت اختیار کر گیا

ویب ڈیسک
April 27, 2017
 

کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کچرے کی وجہ سے چکن گونیا کا مرض سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے ۔

چار مہینوں میں کراچی کے ڈھائی سو شہریوں میں اس مرض کی تصدیق ہوچکی ہے، شہر سے چکن گونیا کے خاتمے میں مدد اور اقدامات کر نے کے لیے صوبائی محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت سے مدد مانگ لی۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل محمد توفیق نے عالمی ادارہ صحت کو خط ارسال کردیا، اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او کا مشن 2مئی کو کراچی آئے گا۔