جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے مرکزی کیمپ میں ناشتہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہےگا۔
جماعت اسلامی کراچی کے کارکنان کے الیکٹرک کےخلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کررہے ہیں، گورنر ہاؤس کے قریب کیمپ قائم کردیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان موجود ہیں، پولیس کی نفری بھی گورنر ہاؤس کے اطراف موجود ہے۔
مظاہرین نے صبح سویرے دھرنا کیمپ میں چنا پراٹھا اور چائے کا ناشتہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسٹمنٹ ، ڈبل بینک چارجز ،میٹر رینٹ اور اضافی ملازمین کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کرے۔