پاناما پیپرز کیس کی جے آئی ٹی کےلیے سپریم کورٹ میں اسپیشل سیکشن قائم کر دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ ہر15روز کے بعد کوآرڈی نیٹر ایڈیشنل رجسٹرار کودے گی ۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اور بینچ کے درمیان رابطے کےلیے ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیے گئے ہیں۔مستقبل میں جے آئی ٹی اور بینچ کے درمیان رابطہ کوآرڈی نیٹر کے ذریعے ہو گا۔
ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار جے آئی ٹی کوآرڈی نیٹر کی معاونت کریں گے اور بینچ کے احکامات بھی کوآرڈی نیٹر کے ذریعے جے آئی ٹی کو موصول ہوں گے۔