LIVE

ومبلڈن ٹینس : راجر فیڈرر ، نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

TICKER
July 06, 2012
 

لندن… سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں کھیلے جارہے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سیمی فائنل میں مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈررر نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دی۔ اسٹار کھلاڑی کی فتح کا اسکور 6-3، 3-6 ، 6-4 اور 6-3 رہا۔ ومبلڈن کا دوسرا سیمی فائنل برطانیہ کے اینڈی مرے اور فرانس کے جووولفریڈ سونگا کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے فاتح سے راجر فیڈرر فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔