LIVE

عظمٰی کی کوئی دستاویزات میرے پاس نہیں ہے، طاہر علی

ایاز اکبر یوسف زئی
May 12, 2017
 

بھارتی لڑکی عظمیٰ سے شادی کرنے والے پاکستانی شخص طاہر علی کا کہنا ہے کہ عظمٰی کی کوئی دستاویزات اس کے پاس نہیں ہے ۔

طاہر کا کہنا ہے کہ عظمیٰ عدالت میں اقرار کرچکی ہے کہ پاسپورٹ اور دوسری دستاویزات اسی کے پاس ہیں اب وہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس کا پاسپورٹ میرے پاس ہے۔

طاہر علی نے مزید کہا کہ جب عظمٰی بھارتی ہائی کمیشن گئی تھی تو پاسپورٹ اس کے پاس تھا، عظمیٰ کا الزام بے بنیاد ہے، فیصلہ اب عدالت میں ہی ہوگا۔