خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنے شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں ۔
یہ لوگ ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں،خطروں کے شوقین کھلاڑیایڈونچر کی خاطر میکسیکو کی بلند آبشار پر پہنچ گئے۔
ایڈونچر کے شوقین منچلوں نے سیکڑوں فٹ بلند آبشار پرنہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران کرتب بھی خوب دکھائے کہ جیسے یہ اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔