صوبہ خیبر پختو نخواہ کے ضلع ٹانک کے علاقے ایف آر ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو انچارج سمیت3 افراد کو اغواء کرلیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ایف آرٹانک میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوسرے روز گاؤں پینگ کے علاقے دیوان بابا میں پولیو ٹیم انچاج ثناء اللہ پولیو ورکر رقیب اللہ اور خاصہ دار اہلکار پائیو گل کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرلیا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو ورکر اور خاصہ دار اہلکار کو بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ پولیو انچارج کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ اس مقصد کےلیے آج قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ بھی طلب کیا گیا ہے۔