LIVE

بھارت ،سنگ دل باپ نے مالی استحکام کے باوجود بیٹی کا علاج نہ کرایا

ویب ڈیسک
May 18, 2017
 

بھارت میں ایک سنگ دل باپ نے مالی استحکام کے باوجود کینسر سے متاثرہ بیٹی کا علاج نہ کرایا اور3 1سالہ بچی چل بسی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی تیرہ سالہ سائی سری ،بون میرو کینسر میں مبتلا تھی،مالی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود ، باپ نے بیٹی کاعلاج نہ کرایا۔

کینسر سے متاثرہ 13 سالہ بچی کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ علاج کے لیے باپ سے اپنا گھر فروخت کرنے کی اپیل کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلی تو باپ نے بچی اور اس کی ماں کو گھر سے نکال دیا۔

اسی دوران سائی سری،کینسر سے زندگی کی جنگ بھی ہار گئی ۔