LIVE

لاہور: سیشن عدالت میں کمرہ عدالت کے باہر دو گروپوں میں جھگڑا

ویب ڈیسک
May 18, 2017
 

لاہور کی سیشن عدالت اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی، دو گروپوں میں لین دین کے تنازع کیس پر جھگڑا ہو گیا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق کمرہ عدالت میں حاجی الیاس اور غلام محی الدین گروپ میں لین دین کا کیس چل رہا تھا،حاجی الیاس گروپ کے ملزمان ضمانت کے لئے سیشن کورٹ آئے تھے۔کمرہ عدالت کے باہر مدعی غلام محی الدین گروپ بھی موجود تھا۔

فریقین کا آمنا سامنا ہوا تو تکرار کے بعد بات بڑھ گئی۔کمرہ عدالت کے باہر دونوں گروپوں کی جانب سے اینٹوں اور کرسیوں کا استعمال کیا گیا۔

واقعے پر قابو پانے کے لئےپولیس کو دروازے بند کرکے ملزموں کو گرفتار کرنا پڑا۔پولیس نے 8 افراد کو حراست میںلیا ہے

واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔