پشاور کے نواحی علاقے غنی رحمان کلے میں ایکسائز اہلکار کے گھر کے باہر تین دھماکوں کے نتیجے میں گھر اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکوں کی وجہ بظاہر رقم کی لین دین کا تنازع لگتی ہے۔ دھماکوں سے گھر اور قریب کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ ایک دھماکا ٹائم ڈیوائس کا تھا۔
پولیس نے تفتیش شروع کرکے مقامی افرادکے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔