LIVE

ملانیا کا ریاض میں امریکن انٹرنیشنل اسکول کا دورہ

ویب ڈیسک
May 21, 2017
 

امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے ریاض میں امریکن انٹرنیشنل اسکول کا دورہ کیاجبکہ بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے سعودی خواتین رہنماؤں سے ملاقات کی ۔

امریکی خاتون اول نے ریاض کے امریکن انٹرنیشنل اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ بات چیت کی ۔

ملانیا ٹرمپ کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد ال عیسی بھی ان کے ساتھ تھے ۔

دوسری طرف ایوانکا ٹرمپ نے سعودی خواتین رہنماوں کے ساتھ ملاقات کی اور اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ۔