LIVE

صبا قمر کی ’’ہندی میڈیم‘‘ فلم بینوں کو متاثر نہ کرسکی

ویب ڈیسک
May 22, 2017
 

پاکستانی اداکارہ صباقمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی۔

صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم’’ہندی میڈیم‘‘ اور شردھاکپور کی فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئیں

صبا قمر کی فلم پہلے روز باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کمائی نہیں کرسکی اور شردھا کی فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ نے باکس آفس پر اسے مات دے دی ۔

عرفان خان اورصباقمر کی فلم 2 بھارتی ریاستوں میں ٹیکس فری ہونے کے باوجود فلم بینوں کی توجہ نہ حاصل کرسکی اور فلم نے پہلے روزصرف 2 کروڑ 81 لاکھ کی کمائی کی۔

اس کے مدمقابل فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘نے پہلے روز 10 کروڑ 27 لاکھ کا بزنس کیا۔

واضح رہے کہ فلم’’ہندی میڈیم‘‘ میں عرفان خان اور صبا قمر جب کہ ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں شردھا کپور اور ارجن کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔