LIVE

مقدمات بناکراپوزیشن کو دبایا نہیں جاسکتا، فواد چودھری

ویب ڈیسک
May 22, 2017
 

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو بند کرنےکا حکومتی خواب پورا نہیں ہوسکتا، تحریک انصاف حکومتی کارروائیوں کے خلاف آج اسلام آباد میں احتجاج کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف بنگلہ دیش کی حسینہ واجد سے کافی متاثرلگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی طرح مقدمات قائم کرکے اپوزیشن کو دبایاجاسکتا ہے۔