LIVE

دوحہ: قیمتی زیورات و مہنگی گھڑیوں کی سالانہ نمائش

ویب ڈیسک
May 23, 2017
 

قطر کے دارلحکومت دوحہ میں جیولری او ر گھڑیوں کی سالانہ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیش قیمت ہیرے اور جواہرات کے بھاری بھرکم زیورات کی چمک نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔

ہر سال منعقد کئے جانے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے لگژری برانڈز شرکت کررہے ہیں، جن کی کئی ملین درہم تک کے خالص سونے اور ہیروں سے تیار کردہ زیورات او ر گھڑیوں نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

واضح رہے کئی روز تک جاری رہنے والے زیورات کے اس میلے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔