LIVE

برطانوی خرگوش سب سے بڑا ہونے کی دوڑ میں شامل

ویب ڈیسک
May 23, 2017
 

برطانوی خرگوش قدوقامت میں اپنے سا رے ساتھیوں کو پیچھے چھو ڑتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے خرگوش کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

برطانیہ کے ڈیکسٹر نامی اس خرگوش کا قد 3 فٹ اور وزن 20 پونڈ ہے جو خر گوش کے اوسط وزن سے 3گنا زیادہ ہے۔

یہ بھاری بھر کم خرگوش دن بھر میں کئی گاجروں کے علا وہ دیگر پھل بھی کھاتا ہے اور شاید یہی اس کی صحت کا راز بھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 4 فٹ 4 انچ لمبے ڈیریئس نامی خرگوش کے پاس تھا جو گزشتہ ما ہ دوران سفر طیارے میں مر گیا تھا۔