LIVE

چوکیدار بن کر وارداتیں کرنے والے 2 لٹیرے گرفتار

ویب ڈیسک
May 23, 2017
 

مظفرگڑھ میں چوکیدار بن کر وارداتیں کرنے والے دو لٹیرے پکڑے گئے، اسلحے کے زور پر لوگوں سے موبائل فون اور رقم چھیننے کا الزام ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے کئی موبائل فون اور سمیں برآمدکرلی گئی ہیں، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں چوکیداری کا کام کرتے تھے اور اس دوران راہ گیروں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے ۔

مظفرگڑھ کے علاقے گارڈن روڈ پر شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل چھیننے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی کافی عرصہ سے نگرانی کی جارہی تھی۔

ملزمان سے چھینے گئے کئی موبائل، اسلحہ اور سمیں بھی برآمدکرلی گئی ہیں، دونوں ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں چوکیداری کا کام کرتے تھے ۔

ملزمان دوران چوکیداری راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون بھی چھینتے تھے،دونوں ملزمان پولیس کو مطلوب تھے ۔