LIVE

جنگ گروپ کے تحت ملتان میں ایک روزہ ایجوکیشن ایکسپو

ویب ڈیسک
May 24, 2017
 


جنوبی پنجاب کے طلبہ کی کیریئر کونسلنگ اور انہیں جدید تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے جنگ گروپ کی جانب سے ملتان میں ایک روزہ ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ۔

جنگ گروپ نے ملتان کے مقامی ہوٹل میں ایجوکیشن میلہ سجایا، جس میں ملک کے تمام معروف تعلیمی ادراوں نے اپنے اپنے اسٹالز لگائے۔

ان اسٹالز میں موجود تربیت یافتہ افراد نے ایکسپو میں آنے والے طلبا اور طالبات کو ان کے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مفید مشورے دیئے اور دور حاضر کے تعلیمی رجحانات بارے آگاہی دی۔

جنگ گروپ کی جانب سے لگائی جانے والی ایکسپو میں 40 تعلیمی اداروں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

ایکسپو میں نا صرف نوجوانوں بلکہ ان کے والدین نے بھی خصوصی دلچسپی لی اور اس طرح کی ایکسپو کو جنوبی پنجاب کے طلبا کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔