LIVE

پشاور: کوچ و ٹریکٹر میں تصادم سے 12 افراد زخمی

ویب ڈیسک
May 25, 2017
 

پشاور کے علاقے ناگمان میں کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ پشاور کے علاقے ناگمان میں پیش آیا، جہاں چارسدہ سے پشاور آنے والا مسافر کوچ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، جس سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 10 افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔