LIVE

سلمان نے مانچسٹر جا نے کے بارے میں نہیں بتایا، والد سلمان عبیدی

ویب ڈیسک
May 25, 2017
 

مانچسٹر دھماکےکے ملزم سلمان عبیدی کے والد نے کہا ہے کہ سلمان نے انہیں مانچسٹر جا نے کے بارے میں نہیں بتایا ۔اس کا داعش سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی وہ کبھی شام گیا۔

لیبیائی حکام کا کہنا ہے کہ مانچسٹردھماکے سے قبل سلمان عبیدی نےاپنی والدہ صائمہ طبل سے فون پر بات کی تھی ۔ سلمان عبیدی کی والدہ لیبیا میں ایٹمی سائنسدان ہیں ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سلمان عبیدی نے اپنے بھائی کو فون کرکے کہا کہ وہ والدہ سے کہےکہ اسے فون کرلیں جبکہ مانچسٹردھماکے سے قبل سلمان عبیدی نےاپنی والدہ صائمہ طبل سے طرابلس فون کرکےبات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق 50 سالہ صائمہ طبل طرابلس یونیورسٹی سےایٹمی سائنسدان ہیں ،انہوں نے اپنی کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی تھی ۔

امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سلمان عبیدی کی والدہ کو خدشہ تھاکہ ان کا بیٹا انتہاپسندی کی طرف مائل ہورہا ہے۔

ذرائع نےانکشاف کیا ہے کہ صائمہ طبل نا صرف القاعدہ کے سابق کمانڈرابوانس اللبی کی اہلیہ کی قریبی دوست رہ چکی ہیں بلکہ کئی سال مانچسٹر میں ساتھ رہتی رہی ہیں ۔

اللبی ایف بی آئی کودنیا میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں تھااور اس کے سر کی قیمت 2 کروڑ یورو مقرر تھی ۔