LIVE

سری لنکا: شدید بارشوں کے باعث 91 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
May 27, 2017
 

سری لنکا میں حکام کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 91 افراد ہلاک جبکہ 110 کے قریب لاپتہ ہو گئے ۔

سری لنکن ڈیزاسٹرمینجمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں 20 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں کو مون سون کی شدید طوفانی بارشوں کا سامنا ہے۔