LIVE

سی ڈی اے عملے نے اسٹال الٹ دیا، تیل سے 2 لڑکے جھلس گئے

ویب ڈیسک
May 27, 2017
 

اسلام آباد میں سی ڈی اے کے عملے نے تجاوزات ہٹانے کے دوران چپس کا اسٹال الٹ دیا، کھولتا ہوا تیل گرنے سے دو لڑکے جھلس گئے۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سی ڈی اے کی ٹیم جناح سپر مارکیٹ گئی۔

اہلکاروں نے چپس بنانے کی ریڑھی اٹھائی تو گرم تیل ریڑھی والے لڑکے سمیت دو لڑکوں پر گرگیا، جس سے دونوں بری طرح جھلس گئے۔

زخمی لڑکوں کی چیخ و پکار سے مارکیٹ کے دکاندار جمع ہوگئے، جبکہ سی ڈی اے کی ٹیم موقع سے فرار ہوگئی۔

زیادہ جھلسنے والے نوجوان ارشد کو کو پمز منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔