LIVE

رائےونڈ : ٹریکٹر کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر ، 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
May 28, 2017
 

لاہورمیں رائےونڈ کے قریب ٹریکٹر کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر سے2افراد جاں بحق اور4زخمی ہو گئے۔

پولیس کےمطابق رائےونڈ میں بچھوکی پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹرنے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر ماردی،حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونےوالوں میں ظفر اقبال اور فرمان علی شامل ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹریکٹر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔