LIVE

فرانس میں ماہ صیام کا آغاز ، روح پرور اجتماعات

ویب ڈیسک
May 28, 2017
 

دنیا بھر کی طرح فرانس بھر میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو چکا ہے، پیرس اور گردو نواح میں پاکستانیوں کی مساجد اور اداروں میں رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کےلئے روح پرور اجتماعات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

مسجد حلقہ احباب پیرس ، جامع مسجد قباء ویلیل لا بل ، جامع مسجد پیرفیت ، فلاح دارین کارج لاکونس اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز میں ان روح پرور اجتماعات کا رنگ دیدنی ہوتا ہے ۔ ان مساجد میں منتظمین کمیونٹی کے مخیر حضرات کے تعاون سے سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پہلے رمضان کے افطار کا اہتمام ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی سرپرستی میں ہوا۔ اس افطار ڈنر کا انتظام صدر منہاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا۔

ان مساجد میں پیرس اور اس کے گردونواح کی افغان اور شام کے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد سحر و افطار کے اوقات میں موجود ہوتی ہے ۔