LIVE

علیم خان کا سعد رفیق کو گریبان میں جھانکنے کا مشورہ

ویب ڈیسک
May 28, 2017
 

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے دھواں دار خطاب پر تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے وفاقی وزیر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ خواجہ سعد کی جتنی تیز زبان چلتی ہے کاش اتنی تیز ٹرین بھی چلا سکتے ۔

علیم خان نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق عمران خان کے خلاف بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔