LIVE

پاکستان سے محدود جنگ کا امکان نہیں،بھارتی آرمی چیف

ویب ڈیسک
May 28, 2017
 

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کے امکان کو مستر د کردیا ۔

صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی فوج کے سربراہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری شخص کو ڈھال بنانے کے عمل کا دفاع کیا ۔

بھارتی آرمی چیف کا کہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں گندی جنگ لڑی جارہی ہے جس کے لئے فوج کو نئے نئے طریقے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام پتھراؤ کے بجائے فائرنگ کرتے تو ان کو جواب دینا آسان ہوتا، بھارتی فوج ان کے خلاف کھل کر کارروائی کرسکتی ہے۔